پاکستان
17 مارچ ، 2013

سابق وزراء اور مشیروں کو گاڑیاں اور رہائش گاہیں واپس کرنے کی ہدایت

سابق وزراء اور مشیروں کو گاڑیاں اور رہائش گاہیں واپس کرنے کی ہدایت

اسلام آباد…قومی اسمبلی کی تحلیل کے ساتھ ہی سابق وزراء، وزرائے مملکت، مشیروں اور خصوصی معاونین سے سرکاری گاڑیاں اور دیگر سامان واپس مانگ لیا گیا ،سابق ہوجانے والوں کو 31 مارچ تک سرکاری رہائش گاہیں بھی خالی کرنا ہوں گی۔ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں تمام سابق وفاقی وزرا، وزارئے مملکت ، مشیران اور خصوصی معاونین سے کہا گیا ہے کہ وہ سرکاری گاڑیاں اور دیگر تمام سرکاری سامان فوری واپس کردیں۔ نوٹی فیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پرسنل اسٹاف کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں اور دیگر سرکاری سامان بھی فوری واپس کیا جائے۔ دوسری جانب وفاقی سیکریٹری ہاوسنگ ناصرحیات نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ سابق وفاقی وزرا، وزرا ئے مملکت ، مشیران ، معاونین خصوصی اور اراکین قومی اسمبلی قانون کے مطابق عہدہ ختم ہونے کے 15روز تک سرکاری رہائش گاہ رکھ سکتے ہیں اور پندرہ روز کے بعد سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنا ہو ں گی،سیکریٹری ہاوٴسنگ کا کہنا تھا کہ سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ضرورت نہیں اگر پندہ روز کے بعد بھی کوئی سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کرے گا تو تحریری طور پر کہا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ 16مارچ کو قومی اسمبلی کی تحلیل اور وفاقی کابینہ کے خاتمے کے بعد 31مارچ کو سرکاری گھروں کے استعمال کے 15روز پورے ہو جائیں گے۔

مزید خبریں :