پاکستان
21 مارچ ، 2013

ملک کی پہلی لاء یونیورسٹی کے قیام کی منظوری،قاضی خالد وائس چانسلر مقرر

 ملک کی پہلی لاء یونیورسٹی کے قیام کی منظوری،قاضی خالد وائس چانسلر مقرر

کراچی …گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی میں ملک کی پہلی لاء یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ انہوں نے جسٹس (ر) خالد علی زیڈ قاضی کو یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا ہے ۔یونیورسٹی کو سابق وزیر اعظم سے منسوب کرتے ہوئے شہید ذولفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی کا نام دیا گیا ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اس یونیورسٹی کے قیام کے لئے گذشتہ دنوں متعلقہ حکام کو ضروری کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ اس کی تکمیل ہونے پر آج ملک کی پہلی لاء یونیورسٹی کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ایس ایم لاء کالج سمیت صوبے کے سرکاری شعبے کے تمام لاء کالجز شہید ذولفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی کے Constituent کالجز ہوں گے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے یقین ظاہر کیا ہے کہ اس یونیورسٹی کے قیام سے ملک میں قانون کے شعبے میں تعلیم کو فروغ ملے گا ، معیار میں اضافہ ہوگا اور عوام کو جلد اور سستے انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی ۔

مزید خبریں :