پاکستان
21 مارچ ، 2013

شہباز شریف نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے اپوزیشن کے دونوں نام مسترد کردیئے

 شہباز شریف نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے اپوزیشن کے دونوں نام مسترد کردیئے

لاہور … پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے اپوزیشن کے دونوں نام مسترد کردیئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پی سی او زدہ جج اور سابق کرپٹ بیوروکریٹ کسی صورت قبول نہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا جسٹس (ر) زاہد حسین نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا، سپریم کورٹ سے انہیں توہین عدالت کا نوٹس ملا، سابق چیف سیکریٹری پنجاب حفیظ اختر رندھاوا ریٹائرڈ ہوئے تو ان سے سرکاری رہائشگاہ خالی کرانا پڑی، ایسے افراد سے منصفانہ الیکشن کی امید فضول ہے، اپوزیشن اچھا نام لائے تو ایک سیکنڈ میں قبول کرلیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ سندھ میں صدر زرداری کے رائٹ ہینڈ ٹپی کے رائٹ ہینڈ کو نگراں وزیراعلیٰ بنایاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نگراں سیٹ اپ کیلئے مشاورت میں قوم پرست جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے، قوم پرستوں کے کے بائیکاٹ سے الیکشن مشکوک ہوجائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ صدر زرداری نے پاک ایران گیس معاہدہ کرکے قوم کو دھوکا دینے کی کوشش کی ہے، پرویز الٰہی دورمیں صوبائی خزانے میں 16 ارب روپے تھے آج 26 ارب روپے ہیں۔

مزید خبریں :