پاکستان
21 مارچ ، 2013

امن وامان کی بحالی پہلی اور اہم ترجیح ہوگی،غوث بخش باروزئی

امن وامان کی بحالی پہلی اور اہم ترجیح ہوگی،غوث بخش باروزئی

کوئٹہ …بلوچستان کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ نواب غوث بخش باروزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی بحالی ان کی پہلی اور اہم ترجیح ہوگی۔ یہ بات انہوں نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔نواب غوث بخش باروزئی نے کہا کہ وہ میرٹ پر تمام کام کریں گے اور حکومت کی رٹ بحال کرکے صوبے امن وامان بہتر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب صوبے میں امن وامان بہتر ہوگا تو پرامن صاف شفاف الیکشن ہوسکیں گے، میری کوشش ہے کہ صوبے کی نگران کابینہ مختصر ہو ،تاہم اگرصوبے کے رقبے کو دیکھیں تو شاید کابینہ مختصر نہ رہے۔

مزید خبریں :