پاکستان
21 مارچ ، 2013

ہرنائی میں تیل کی دریافت پر عوام کو مبارکباد دیتے ہیں،جنرل عبید

کوئٹہ …آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عبید اللہ خان نے ہرنائی میں تیل کی پہلی دریافت پر صوبے کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ صوبے کی عوام کی معاشی خوشحالی اور ملک میں جاری توانائی کے مسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں ائی جی ایف نے کہا کہ یہ کامیاب منصوبہ فرنٹیئر کور بلوچستان کا ہے، صوبے میں امن و امان اور معاشی خوشحالی کی خاطر اپنے وسائل سے بڑھکر کام کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایک پر امن اور خوش حال بلوچستان ہمارا خواب اور اولین مقصد ہے جس کا حصول صوبے کے عوام کی مدد سے با آسانی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ماڑی آئل اینڈ گیس کمپنی نے تیل اور گیس کی دریافت کا کام اکتوبر 2012 میں شروع کیا تھا چند ماہ کے اندر خوست پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہو چکا ہے جبکہ زرغون پراجیکٹ تکمیل کے قریب ہے اور 18 مارچ سے یومیہ بنیادوں پر تیل نکا لا جا رہا ہے تیل کے صرف ایک کنویں کی کامیابی سے 50 مقامی لوگوں کو روزگار مل چکا ہے ۔

مزید خبریں :