21 مارچ ، 2013
پشاور…گورنرخیبرپختونخواہ شوکت اللہ خان نے کہاہے کہ ملک میں جاری دہشتگردی کے واقعات سے الیکشن متاثر نہیں ہوسکتے، افغانستان میں بدامنی کے بدتر حالات میں الیکشن ہوسکتے ہیں توپاکستان میں ایسا کیوں ممکن نہیں۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے رہنما میاں اخلاق احمد گڈو کی جانب سے دیے گئے عشایئے میں کہی۔گورنر خیبرپختونخواہ شوکت اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے باجوڑمیں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات نہ رکے تو حکومت کو دیگر آپشنز پر غورکرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف دہشتگردی کے واقعات اور دوسری جانب طالبان سے مذاکرات کا عمل بیک وقت ممکن نہیں۔