پاکستان
21 مارچ ، 2013

آڈیٹر جنرل کو طلب کرنے کا ٹیکس محتسب کا احکامات معطل

اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر شعیب سڈل کی جانب سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو جاری توہین عدالت کے نوٹس پر حکم امتناعی جاری اور 22 مارچ کو ان کی طلبی کے احکامات بھی معطل کر دیے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی درخواست پر سماعت کی جس میں وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر شعیب سڈل کی جانب سے جاری کیے گئے توہین عدالت نوٹس کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزا ر کے وکیل سعید خورشید نے موقف اختیار کیا کہ آڈیٹر جنرل آفس کو الاوٴنس کا غلط استعمال روکنے اور پری آڈٹ اعتراضات کرنے کا اختیار ہے۔مگر وفاقی ٹیکس محتسب نے اپنا ا سپیشل جوڈیشل الاوٴنس روکنے پر انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کر کے 22 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاقی ٹیکس محتسب ، اٹارنی جنرل، اور قانون و انصاف سمیت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکریٹریز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید خبریں :