پاکستان
21 مارچ ، 2013

میلسی :خلع مانگنے پر شوہر کی فائرنگ ،بیوی شدید زخمی

میلسی …میلسی کے علاقہ مترو میں تنسیخ نکاح کا دعوی کرنے کے جرم میں شوہر نے اپنی بیوی پر فائرنگ کر دی زخمی خاتون کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق میلسی کے نواحی علاقہ فتح پور میں محمد سعید اور اس کی بیوی فردوس مائی کے درمیان آئے روز لڑائی جھگڑے معمول تھے آئے روز لڑائی جھگڑوں سے تنگ آ کر فردوس مائی اپنے میکے چلی گئی اور خاوند سے علیحدگی کے لئے عدالت میں تنسیخ نکاح کا دعوی کر دیا جس کا فیصلہ ائندہ دو روز تک متوقع تھا محمد سعید کو اپنی بیوی کی طرف سے علیحدگی کا دعوی گراں گزرا اور اس نے اپنی بیوی کے میکے پہنچ کر اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :