پاکستان
21 مارچ ، 2013

دہشت گردی روکنے کے لئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، اقبال جھگڑا

 دہشت گردی روکنے کے لئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، اقبال جھگڑا

پشاور… مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکریٹری اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ دہشت گردی روکنے کے لئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ وہ پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں جلوزئی کیمپ کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفت گو کر رہے تھے۔ اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے دہشت گردی کے مسئلہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔ اور امن امان کی صورت حال بد سے بدترین ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے آنے والی نگران حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کا مسئلہ حل کرنے کے لیئے اقدامات کرے اور اگر نگران حکومت پارلیمنٹ کی قرارداد پر عمل کرے تو یہ اچھی پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکموت کے حوالے سے کام پارلیمانی کمیٹی میں ہے اور اگر وہاں یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا جو آئینی ہے۔

مزید خبریں :