پاکستان
22 مارچ ، 2013

کراچی: لیاری میں صبح سویرے کارروائی،کوئی مطلوب ملزم پکڑا نہ جا سکا

کراچی: لیاری میں صبح سویرے کارروائی،کوئی مطلوب ملزم پکڑا نہ جا سکا

کراچی…کراچی میں لیاری کے علاقے میں صبح سویرے کارروائی کی لیکن کوئی بھی مطلوب ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔رینجرز ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے سنگولین اور نواں لین میں صبح سویرے رینجرز نے خفیفہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران رینجرز کے موٹر سائیکل سوار دستے نے بھی حصہ لیا جبکہ رینجرز کی کارروائی کے دوران کسی بھی قسم کی مزاحمت نہیں ہوئی۔ تاہم کارروائی کے دوران کسی بھی انتہائی مطلوب ملزم کی گرفتار عمل میں نہیں آئی۔

مزید خبریں :