پاکستان
22 مارچ ، 2013

ملک کے کئی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا امکان

ملک کے کئی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا امکان

اسلام آباد…آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان،خیبر پختونخوا،سندھ اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان ،خیبر پختونخوا،بالائی سندھ اور مکران ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیز ہواوٴں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج شام یا رات میں کسی وقت بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پربھی بارش کی توقع ہے۔ بلوچستان کے علاقوں زیارت،پشین اور لورالائی میں ہلکی بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔ہفتہ اور اتوار کے دوران خیبرپختونخوا ،اسلام آباد بالائی پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مالاکنڈ،پشاور،کوہاٹ بنوں ،راولپنڈی ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بھی چند ایک مقام پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :