22 مارچ ، 2013
فیصل آباد…فیصل آباد میں اپنی پھوپھی اور کزن کو قتل کرنے والے ملزم نے پولیس کو گرفتاری دیدی ہے۔ملزم کا کہنا ہے کہ دونوں اسے سگریٹ پینے سے منع کرتی تھیں۔پولیس کے مطابق آٹھ روز قبل نور پورہ میں ظفریہ اور اس کی بیٹی عتیقہ کو تشدد کرکے ہلاک کردیا گیا تھا جس کا مقدمہ ملزم عمر فاروق، اس کے والد ، والدہ اور بہن کے خلاف تھانہ صدر میں درج کیا گیا تھا۔ملزم قتل کرنے کے بعد سے مفرور تھا جس نے آج گرفتاری پیش کردی۔ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی پھوپھی اور کزن اسے سگریٹ پینے سے منع کرتی تھیں۔