22 مارچ ، 2013
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ کیلیے اپوزیشن کے دونوں نام قبول نہیں،عام انتخابات میں پیپلزپارٹی سیاسی طور پر ختم ہوجائے گی۔وزیراعلیٰ شہباز شریف سے مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماء لشکری رئیسانی نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی صورتحال اور عام انتخابات سمیت مجموعی ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پانچ سالوں کے دوران ملک پچاس برس پیچھے چلا گیا ہے ، بجلی کا بحران حل نہ کرنا سابق وفاقی حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام لٹیروں اور چوروں کا احتساب 11مئی کو کریں گے۔