پاکستان
22 مارچ ، 2013

جمشید دستی جعلی ڈگری اپیل، مدت ختم ہوئے 954 دن ہوگئے،سپریم کورٹ

 جمشید دستی جعلی ڈگری اپیل، مدت ختم ہوئے 954 دن ہوگئے،سپریم کورٹ

اسلام آباد…جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ جعلی ڈگری کے خلاف اپیل کرنے کی مدت ختم ہوئے 954 دن گزر گئے، جمشید دستی نے بہت تاخیر سے رجوع کیا۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے جمشید دستی کی جعلی ڈگری اور الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دینے کے خلاف نظرثانی درخواست کی سماعت کی۔جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کے خلاف اپیل کرنے کی مدت ختم ہوئے 954 دن گزر چکے، آپ بہت تاخیر سے آئے ہیں۔جمشید دستی نے استدعا کی کہ انہیں وکیل کرنے کے لیے مہلت دی جائے، جس پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں :