کاروبار
25 مارچ ، 2013

نگراں سیٹ اپ کا قیام ،کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی

نگراں سیٹ اپ کا قیام ،کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی

کراچی…نگران وزیر اعظم کے اعلان اور سیاسی غیر یقینی کے خاتمے کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں آج تیزی دیکھی جارہی ہے ۔کراچی اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں صبح سے ہی مثبت رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 18 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کرگیا۔ ایک مقام پر انڈیکس میں 100 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا۔ اب تک مارکیٹ میں 4کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ ماہرین کے مطابق سیاسی میدان میں استحکام آنے اور نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان ہونے کے باعث ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

مزید خبریں :