پاکستان
25 مارچ ، 2013

راجہ پرویز اشرف کا الطاف حسین کو فون، تعاون پر شکریہ ادا کیا

 راجہ پرویز اشرف کا الطاف حسین کو فون، تعاون پر شکریہ ادا کیا

لندن…سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پیر کی دوپہر لندن فون کرکے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے بات کی اور جمہوری حکومت کے پانچ سال کی تکمیل میں ایم کیوایم اور الطاف حسین کے تعاون پران کا شکریہ ادا کیا۔سابق وزیراعظم نے الطاف حسین سے کہا کہ آپ میں زبردست قوت فیصلہ ہے جو جمہوری عمل کو جاری رکھنے میں انتہائی مددگار رہی۔ بلوچستان کی صورتحال سمیت دیگر مواقع پر جس طرح آپ نے رہنمائی کی اور رتعاون کامظاہرہ کیا اس سے ہمیں بڑی تقویت ملی۔ انہوں نے الطاف حسین سے کہا کہ آپ جیسے رہنماء ملک وقوم کا سرمایہ ہیں جس کا میں برملا اظہار کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ الطاف حسین نے راجہ پرویز اشرف سے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ملک کی بہتری اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے صلاحیتیں استعمال کرنے کا موقع عطا کرے۔دریں اثناء الطا ف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم برطانیہ کے ذمہ داران و کارکنان جس جو ش وجذبہ کے ساتھ برطانیہ میں رہتے ہوئے ایم کیوایم کے کاز ،مشن و مقصد کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں میں ان کی کاوشوں پر جتنا بھی خراج تحسین پیش کروں وہ کم ہے ۔انھوں نے یہ بات متحد ہ قومی موومنٹ کے 29یو م تاسیس کے سلسلے میں برطانیہ یونٹ کے زیر اہتمام لندن کے واٹلنگ کیمونٹی ہال میں تقریب کے انعقاد کے بعد انٹر ینشل سیکڑ یٹر یٹ میں جمع ہونے والے ایم کیوایم یو کے کی آرگنائزنگ کمیٹی اور مختلف یونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان سے گفتگو کر تے ہوئے کہی، الطاف حسین نے کہا کہ جس طرح محنت ولگن اورخوبصورتی سے اس پر وگرام کو آرگنائز کیا گیا ہے اور اس کے انتظامات کئے گئے اس پر میں برطانیہ کے آرگنائزر اور کمیٹی کے ایک ایک رکن اور کارکنان سمیت ان کی فیملی کے افراد کیلئے دعا گو ہوں اور ان کو اپنی د کو دل کی گہرائیوں سے مبارکبا د اور خراج تحسین پیش کر تا ہوں، ماضی میں پاکستان کے عوام نے جن آزمائشوں اور امتحانات سے گزرے، کڑے وقت میں ڈٹے رہے او راس کا مقابلہ کر تے رہے ہیں اورآج ایم کیوایم دشمن عناصروں نے ایک مرتبہ پھر سازشوں کا ایک نیا جال بچھا دیا ہے اور ایم کیوایم کی پوری فلاسفی اور اسکا ووٹ بنک توڑنے کی جو سرکاری سطح پر سازشیں کی جارہی ہیں میں امید کر تا ہوں کہ پاکستان کی طرح برطانیہ میں رہنے والے پاکستانی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اوراپنے اتحاد سے ان تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے ۔ انہوں نے ایم کیوایم برطانیہ یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کو متحرک کریں اور سازشوں سے آگا ہ کریں اور پوری دنیا میں کارکنان عالمی اداروں کوخطوط لکھیں اور بتائیں کہ کس طرح ایم کیویم کے ووٹ کو تقسیم اورعام انتخابات کے اعلان کے بعدکراچی میں حلقہ بندیاں کرانے کے غیر آینی و غیر قانوی ومنصفانہ ا قدام سے آگاہ کر یں ۔علاوہ ازیں الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار ”ہولی “ کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ہولی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہاکہ ہندو برادری کیلئے ہولی خوشی کا تہوار ہے اور ایم کیوایم بلاتفریق رنگ ونسل ، مسلک اورمذہب ہر کسی کے دکھ ، سکھ اور خوشیوں میں شریک رہتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں ایک دوسرے کے مذہبی تہواروں کا احترام کرکے ہم انسانیت کی نہ صرف عظیم خدمت کرسکتے ہیں بلکہ دنیا کو امن کا گہوراہ بھی بنا سکتے ہیں ۔
ٴٴ







مزید خبریں :