پاکستان
03 اپریل ، 2013

شاہ زیب قتل کیس کے گواہان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں،تفتیشی افسر

شاہ زیب قتل کیس کے گواہان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں،تفتیشی افسر

کراچی…انسداد دہشتگردی کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا ہے کہ کہ بااثر ملزمان کی جانب سے مقدمے کے گواہوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت جاری ہے، دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا ہے کہ بااثر ملزمان مقدمے کو جیو نیوز کے رپورٹر ولی بابر قتل کیس کی طرف لے جارہے ہیں اور جس طرح ولی بابر کیس کے گواہوں کو قتل کیا گیا ایسی ہی دھمکیاں شاہ زیب قتل کیس کے گواہوں کو بھی مل رہی ہیں۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ایک گواہ محمد احمد زبیری کے والد اسد زبیری کو کے ای ایس سی سے برطرف کرنے کی دھمکی دی گئی اور سچ کے خاطر اسد زبیری نے کے ای ایس سی کے اہم عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔دوسری طرف ملزمان کی جانب سے سماعت میں تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ کیس کے شریک ملزم مرتضیٰ لاشاری نے اپنے وکیل پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وکیل کی تبدیل کیلئے عدالت سے دو روز کی مہلت طلب کرنے کی درخواست کی تاہم عدالت نے ملزم کو دو گھنٹے کی مہلت دی۔ شاہ زیب کے وکیل اکبر علی نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ تاخیری حربے کے طور پر کونسل کے کسی وکیل کو قتل کیا جاسکتا ہے۔عدالت تاخیری حربوں کا نوٹس لے۔

مزید خبریں :