03 اپریل ، 2013
کراچی…عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے ایم کیو ایم ، مسلم لیگ ن اور پاکستان فلاح پارٹی کے ایک، ایک امیدوار کے کاغذات مسترد کردئے گئے۔متحدہ قومی موومنٹ کے شبیر احمد خان کے پی ایس 98 سے کاغذات نامزدگری تجویز کنندہ کا تعلق شبیر احمد خان کے علاقے سے نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کئے گئے۔ پاکستان فلاح پارٹی کے محمد شاکر راٹھور کے بھی پی ایس 98 سے کاغذات مستردکئے گئے محمد شاکر راٹھور کے تائید کنندہ کا تعلق ان کے علاقے سے نہیں ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے حبیب اللہ کے پی ایس 126 سے کاغذات ریٹرننگ افیسر نے مکمل نہ ہونے کے باعث واپس کردیئے۔مسلم لیگ ن کے راحت حسین کے پی ایس 99 سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے، راحت حسین کے تجویز کنندہ کا تعلق ان کے علاقہ سے نہیں جبکہ پی ایس 126 سے ازاد امیدوار محمد رفیق کے کاغذات نامزدگی نہ مکمل ہونے پر ریٹرننگ افیسر نے واپس کردیئے جبکہ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق سندھ سے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے ایم کیو ایم ، جماعت اسلامی اورپیپلز پارٹی ،پیپلز پارٹی شہید بھٹواور مسلم لیگ فنگشنل کی امیدواروں کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی۔ پارٹی کی جانب سے دی جانے والی ترحیحی فہرستوں کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدوار کاغذات میں معمولی کمی بیشی کو حتمی تاریخ سے پہلے مکمل کرلیں۔