پاکستان
03 اپریل ، 2013

شہباز شریف کو الیکشن لڑنے سے نا اہل قرار دیا جائے،ریٹرننگ افسرکو درخواست

شہباز شریف کو الیکشن لڑنے سے نا اہل قرار دیا جائے،ریٹرننگ افسرکو درخواست

لاہور…سابق وزیراعلی شہبازشریف کوالیکشن لڑنے سے نااہل قراردینے کیلئے ریٹرننگ افسر کے روبرو ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض داخل کردیاگیا۔ ریٹرننگ افسرنے شہبازشریف کو5 اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیا۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ 159کے ووٹرسید اقتدار احمد نے موقف اختیار کیاکہ شہبازشریف اسلامی تعلیما ت پرپورے نہیں اترتے اورنہ ہی وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی پیروی کرتے ہیں۔انہوں نے داڑھی بھی نہیں رکھی لہٰذا وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کسی بھی اسمبلی کے رکن بننے کے اہل نہیں ہیں۔لہٰذاان کے کاغذات نامزدگی مستردکئے جائیں اورانہیں الیکشن لڑنے سے نااہل قراردیاجائے۔حلقہ کے ریٹرننگ افسرنے ابتدائی سماعت کے بعد شہبازشریف کو5 اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

مزید خبریں :