پاکستان
03 اپریل ، 2013

اوگرا کیس ، توقیر سادق کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیوں نہ ہوئی،عدالت

 اوگرا کیس ، توقیر سادق کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیوں نہ ہوئی،عدالت

اسلام آباد…نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کے کے آغا نے کہا ہے کہ اوگراعملدرآمد کیس کے ملزم شہزاد سلیم بھٹی کونیب کی جانب سے معافی دے دی گئی ہے،جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ اعتراف جرم کرنے والے ملزم کو معافی کیسے دے دی گئی ، عدالت یہ معاملہ دیکھے گی۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب کے کے آغا نے بتایا کہ توقیر صادق کی واپسی کے حوالے سے متحدہ عرب امارات میں قانونی رائے حاصل کر لی گئی ہے۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا کو پتہ ہے کہ توقیر صادق باہر بیٹھا ہے اور ماڈل ٹاون لاہور کے ایڈریس پر وارنٹ بھجوائے جا رہے ہیں۔ تفتیشی افسریو اے ای میں توقیر صادق کو مل کر واپس آیا ہے، عدالت کو رپورٹ دی جائے کہ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیوں نہیں ہو سکی۔

مزید خبریں :