پاکستان
03 اپریل ، 2013

کامران فیصل کیس: نیب اعتراض سے تحریری طور پر آگاہ کرے، سپریم کورٹ

کامران فیصل کیس: نیب اعتراض سے تحریری طور پر آگاہ کرے، سپریم کورٹ

اسلام آباد … رینٹل پاور کیس کے تفتیشی کامران فیصل کی ہلاکت کے کیس میں سپریم کورٹ نے حکم میں کہا ہے کہ نیب کو مرحوم کے والد کے فریق بننے پر اعتراض ہے تو تحریری طور پر آگاہ کرے، شاید پولیس کے علاوہ سب کا مشترکہ مقصد ہے کہ سچ کو تلاش کیا جائے۔ کامران فیصل ہلاکت کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت کے طلب کرنے پر پولیس نے آدھے گھنٹے میں فرانزک رپورٹ پیش کر دی جو سربمہر لفافے میں تھی۔ عدالت نے رپورٹ رجسٹرار آفس کو بھجوا کر فریقین کو رسائی کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ نیب، اسلام آباد پولیس اور مرحوم کے والد درخواست دے کر رپورٹ کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

مزید خبریں :