پاکستان
03 اپریل ، 2013

لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ترجیح ہے، ڈیڈ لائن نہیں دونگا، نگراں وفاقی وزیر پانی و بجلی

اسلام آباد … پانی و بجلی کے نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ترجیح ضرور ہے لیکن اسے کل ہی ختم کرنے کا دعویٰ کر کے بعد میں شرمندگی نہیں اٹھانا چاہتا۔ وزارت کا چارج سنبھالنے سے پہلے اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ وہ وزارت پانی و بجلی کے حکام سے ملاقات کے بعد ایسے منصوبوں پر کام کرنا چاہیں گے جن کے 30 سے 40 روز میں نتائج آنا شروع ہو جائیں۔ نگراں وفاقی وزیر نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی ڈیڈلائن دینے سے گریز کیا۔

مزید خبریں :