05 اپریل ، 2013
پشاور…خیبراور اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 4سیکیورٹی اہلکار اور 3رضا کا ر جاں بحق جبکہ26شدت پسند ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ اکا خیل میں سیکیورٹی فورسزاورکالعدم شدت پسند تنظیم لشکر اسلام میں جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ میں4 سیکیورٹی اہلکا راور امن لشکر کے 3رضا کار جاں بحق جبکہ 5اہلکار زخمی ہوگئے۔فورسز کی جوابی کارروائی میں کالعدم لشکر اسلام کے 13شدت پسند بھی مارے گئے ۔ادھر علاقہ دوہ توئی میں فورسز کے جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک شدت پسند ہلاک اور9زخمی ہوگئے ہیں۔دوسری جانب اورکزئی ایجنسی کے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12شدت پسند ہلاک اور 4ٹھکانے تباہ ہوگئے۔