پاکستان
18 اپریل ، 2013

ایم کیو ایم کے وفد کی نگراں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

ایم کیو ایم کے وفد کی نگراں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

کراچی … متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی سے ملاقات کی اور عام انتخابات، صوبہ سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ نگراں وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاوٴس کراچی میں آنے والے ایم کیو ایم کے وفد میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار، رضا ہارون، عادل صدیقی اور ڈاکٹر صغیر احمد شامل تھے۔ ملاقات میں عام انتخابات، صوبہ سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائر زاہد قربان علوی نے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کو بتایا کہ نگراں حکومت صوبہ سندھ میں صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے اور صوبہ میں صاف و شفاف اور غیر جانبدار انہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گی۔

مزید خبریں :