پاکستان
19 اپریل ، 2013

37پاکستانی زائرین بغداد ایئرپورٹ پر پھنس گئے

37پاکستانی زائرین بغداد ایئرپورٹ پر پھنس گئے

بغداد…کراچی سے جانے والا37افرادپرمشتمل قافلہ بغدادایئرپورٹ پرپھنس گیا۔بغداد میں پاکستانی سفارت کار کا کہنا ہے کہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں سے رابطہ کر لیا ہے، آج صبح ایئرپورٹ جاکرپاکستانیوں کوعراق میں داخلے کی اجازت دلادیں گے۔ کراچی سے جانے والے37افرادپرمشتمل زائرین کے قافلے کو کئی گھنٹے سے روکا ہوا ہے اورانہیں ایئرپورٹ سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔زائرین کا کہناہے کہ انہیں امیگریشن حکام نے روکا ہے، وزارت داخلہ نے اجازت دی توایئرپورٹ سے باہرجانے دیاجائیگا۔ ادھر عراقی حکام کا کہناہے کہ 2روزبعد انتخابات ہیں، زائرین کو داخلے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بغداد میں پاکستانی سفارت کار نے کہا ہے کہ انتخابات کے باعث عراق میں رات12بجے کرفیونافذکردیاجاتاہے۔ ان کا کہناتھاکہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں سے رابطہ کرلیا ہے، آج صبح ایئرپورٹ جاکرپاکستانیوں کوعراق میں داخلے کی اجازت دلادیں گے۔

مزید خبریں :