پاکستان
19 اپریل ، 2013

اے این پی جلسہ خودکش حملہ: ریلوے کے تین اہل کار بھی شہید ہو ئے

 اے این پی جلسہ خودکش حملہ: ریلوے کے تین اہل کار بھی شہید ہو ئے

پشاور…سرکاری حکام نے انکشاف کیا ہے کہ یکاتوت میں اے این پی کے جلسے کے دوران خودکش حملے میں پاکستان ریلوے کے تین اہل کار بھی شہید ہو ئے تھے۔ یہ اہل کار سابق وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کو فراہم کیے گئے تھے۔ سرکاری حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کے جلسے پر خود کش حملے کے دوران جاں بحق ہونے والے دو سیکیورٹی اہل کار ریلوے پولیس کے رکن تھے۔ ان دو اہل کاروں کے نام کانسٹیبل دلدار حسین اور کانسٹیبل طور باز خان معلوم ہوئے ہیں۔ ان کے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور نزاکت حسین بھی محکمہ ریلوے میں ملازم تھے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والا کانسٹیبل شبیر بھی ریلوے پولیس کا ملازم تھا۔ جاں بحق ہونے والے ریلوے پولیس اہل کاروں کی میتیں بعد ازاں تدفین کے لیے پنجاب لے جائی گئیں۔ حکام کے مطابق دھماکے میں جو گاڑی تباہ ہوئی وہ بھی محکمہ ریلوے کی ملکیت تھی۔

مزید خبریں :