19 اپریل ، 2013
راجن پور…راجن پور کے قریب بائیس انچ قطر کی گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ،سی این جی اسٹیشنز اور صنعتیں آج بھی گیس سے محروم رہیں گی ،جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس کمپنی ریحان نواز کے مطابق سوئی سے گدو کے درمیان پنجاب کو آنے والی 22 انچ قطر پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی جس کے نتیجے میں ڈھائی سو ملین کیوبک فٹ گیس کی کمی ہو گئی ہے، پائپ لائن تباہ ہونے سے پنجاب زون ون کی صنعتیں اور سی این جی اسٹیشنز کو آج گیس نہیں مل سکے گی،زون ون میں لاہور ،شیخوپورہ،ساہی وال ،ملتان ،گوجرانوالہ اور گجرات کے علاقوں میں آج سی این جی دستیاب نہیں ہو گی۔