19 اپریل ، 2013
اسلام آباد…سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کی جماعت کے آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو گرفتار نہیں کیا گیا، انہوں نے خود گرفتاری دی۔اے پی ایم ایل کے ترجمان ڈاکٹر امجد نے بتایا کہ پرویز مشرف کو گھرمیں نظربند کیا گیا ہے، پرویز مشرف تفتیشی عمل کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف نے ججوں کو نظربند کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا تھا، پرویز مشرف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوسکتے ہیں، وہ نظربندی کیس کی تفتیش میں اپنا بیان رکارڈ کرائیں گے۔ ڈاکٹرامجد نے بتایا کہ پرویز مشرف ضمانت بعد ازگرفتاری کے لیے بھی عدالت جاسکتے ہیں اور وہ بے نظیرقتل کیس میں بھی تفتیشی عمل میں پیش ہونے کو تیار ہیں۔