19 اپریل ، 2013
لاہور کے علاقے مغل پورہ میں غیرملکی ٹی وی چینل کا نمائندہ بن کر شہریوں سے رقوم ہتھیانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق ظہیر نامی ملزم خود کو ایک غیرملکی نجی ٹی وی چینل کا نمائندہ ظاہر کرکے لوگوں سے پیسے وصول کرتا تھا۔ خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کر کے لوگوں سے بھاری رقوم بھی بٹور چکا ہے۔شہریوں کی اطلاع پر پولیس نے اسے گزشتہ شب پکڑ لیا،پولیس نے ملزم ظہیر کے خلاف بھتہ خوری اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔