پاکستان
24 اپریل ، 2013

سیاسی و تنظیمی فقدان کی وجہ سے عمران خان کی کامیابی کا امکان نہیں

کراچی… محمد رفیق مانگٹ… برطانوی اخبار ”دی میل“ کے مطابق پاکستان کے عام انتخابات میں نواز شریف کی واضح برتری کے امکانات ہیں اور تمام اشارے بتاتے ہیں کہ نواز شریف کو واضح اکثریت ملے گی لیکن اس کے ساتھ تجزیہ کار آصف زرداری کی پیپلز پارٹی کو بھی کو جیت کی دوڑ سے باہر نہیں دیکھتے اور اسے واضح اکثریت سے محروم ہوتا نہیں لکھ رہے۔کئی حلقوں کا خیال ہے کہ اگر نواز شریف واضح اکثریت نہیں حاصل نہیں کرپاتے تو اس صورت میں زرداری جو اپنی جماعت کے دوبارہ اقتدار میں لانے کیلئے سخت کوشاں ہیں۔ وہ سودا بازی کی مہارت کو ان سے بہتر استعمال کر سکتے ہیں اور حکومت تشکیل کر سکتے ہیں۔یہ بات بھی اہمیت کی حامل ہے کہ عمران خان بھی کافی لوگوں کو اکھٹا کرنے کے قابل ہوجائیں گے لیکن سیاسی تنظم کی فقدان کی وجہ سے یہ امکان نہیں کہ وہ واضح کامیابی حاصل کرپائیں۔ جنرل (ر)پرویز مشرف جوآج کل عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کررہے ہیں،اچھی طر ح جانتے ہیں کہ انکی جیت کا کوئی امکان نہیں لیکن انہیں ایک ہی امید ہے کہ کوئی بھی جماعت واضح اکثریت نہیں لے گی اور وہ فوجی جرنیلوں کو قائل کر سکتے ہیں کہ وہ انہیں کا آدمی ہے۔لیکن ان سب سے زیادہ تشویش ناک صورت حال معاشی بدحالی اور امن و امان کی ناقص صورت حال سے ہے۔ تجزیہ کاروں کے خیال میں انتخابات کے دوران پر تشدد واقعات ہو سکتے ہیں اور انتخابات کے بعدجو بھی سیاسی جماعت حکومت تشکیل دے گی، افراتفری اور بے امنی کا اسے سامنا رہے گا۔اخبار کے مطابق بھارت کو اپنے ہمسایہ ممالک کے متعلق آئندہ چھ ماہ میں نئی سفارتی پالیسی تشکیل دینا ہوگی اور اسے خطے میں بڑھتی افراتفری کے درمیان سفارت کاری کو منظم کرنے کا عمل تیز کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں :