پاکستان
25 اپریل ، 2013

ن لیگ کے ارباب خضر حیات نے عمران خان کو منا ظرے کا چیلنج دیدیا

ن لیگ کے ارباب خضر حیات نے عمران خان کو منا ظرے کا چیلنج دیدیا

پشاور…پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات نے تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کو منا ظرے کا چیلنج دیتے ہو ئے کہا ہے کہ عمران خان ملک کی سب سے بڑی سیاسی جما عت کے قا ئد نواز شریف کو منا ظرے کا چیلنج دینے کی بجا ئے پہلے ن لیگ کے ایک ادنیٰ کا رکن کے ساتھ کسی بھی فورم پر منا ظرہ کر لیں د ودھ کا دودھ اور پا نی کا پا نی ہو جا ئے گا ۔ارباب خضر حیات نے کہا کہ عمران خان نیا پاکستان بنانے کے نام پر نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں اور گلیوں و بازاروں میں نچوا رہے ہیں لیکن یہ اٹل حقیقت ہے کہ 11 مئی کے بعد عمران خان ہمیشہ کے لئے سیاست کو خیر باد کہ دینگے۔انہوں نے کہا کہ سیاست کر کٹ کا کھیل نہیں جس میں ہار جیت کھیل کا حصہ ہو تا ہے بلکہ سیاست وہ پر خار وادی ہے جس میں کانٹوں پر سونا پڑتا ہے اور جیت اسی کا مقدر بنتی ہے جو ملک و قوم کا خیر خواہ ہو ۔ انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ خوابوں کی دنیا سے نکل ائیں اور حقیقت کا سامنا کر یں کہ قوم کسی صورت انہیں اپنے اوپر مسلط نہیں کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کے اشاروں پر مسلم لیگ (ن) کا ووٹ تو ڑ نے والوں کو سوائے ما یوسی کے کچھ حا صل نہ ہو گا۔

مزید خبریں :