پاکستان
29 اپریل ، 2013

الیکشن کمیشن متحدہ کے ہاتھوں یرغمال بن گیا ہے،معراج الہدیٰ

الیکشن کمیشن متحدہ کے ہاتھوں یرغمال بن گیا ہے،معراج الہدیٰ

کراچی… جماعت اسلامی سندھ کے امیر اور قومی اسمبلی کے حلقہ 245پر نامزد امیدوار ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہاکہ الیکشن کمیشن ایم کیو ایم کے ہاتھوں یرغمال بن کرقوائد وضوابط کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔ایم کیو ایم کے منظور نظر گریڈ ون اور ٹوکے افسران کوپرزائیڈنگ افسر مقرر کیا جا رہا ہے جوکہ الیکشن کمیشن کے صاف وشفاف اور غیر جانبدار دعووں کی سراسر نفی ہے۔ اپنے ایک بیان میں کہا کہ بڑی کشادہ،روشن داراور بہتر عمارتوں کو چھوڑ کرچھوٹے چھوٹے کھڑکیوں،دروازوں، کم روشنی والیعمارتوں میں پولنگ اسٹیشن مقرر کئے جارہے ہیں،تمام تردرخواستوں کے باوجود الیکشن کمیشن مثبت اقدام اٹھانے سے گریزاں نظر آتاہے،جوتشویش ناک امر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات میں ٹھپہ مافیا کا محافظ بن کرصاف وشفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقادکیلئے ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام نظر آتا ہے۔معراج الہدیٰ نے مطالبہ کیا کہ صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور قوائد وضوابط سے ھٹ کر کئے جانے والے اقدام کو روکا جائے ورنہ ہماری صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔

مزید خبریں :