پاکستان
29 اپریل ، 2013

الطاف حسین اور صدزرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور صدرمملکت آصف علی زرداری کے درمیان پیر کی شب ٹیلی فون پر ایک مرتبہ پھر رابطہ ہوا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماوٴں نے ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ الطاف حسین نے صدرمملکت کو ایم کیوایم، پی پی پی اور اے این پی کی انتخابی مہم کو مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات اور ان جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ صدرمملکت آصف علی زرداری نے ان واقعات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے الطاف حسین کو یقین دلایا کہ وہ بحیثیت صدرمملکت ، ان واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ دونوں رہنماوٴں نے مستقبل میں رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں :