30 اپریل ، 2013
بیجنگ… چین کے صوبے سی چوان اور ہبائی میں بارش اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔بارشوں سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے۔کئی گاڑیاں پانی میں پھنسی ہوئی ہیں۔ ایک رہائشی عمارت میں تقریباسو افراد محصور ہیں۔ سی چوان میں زلزلے کے بعد بارش اور آنے والے سیلاب سے 80 ہزارافراد متاثر ہوئے ہیں۔ 10 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔