30 اپریل ، 2013
شنگھائی …ایشیا کا سب سے بڑا گاڑیوں کا میلا شنگھائی آٹو شوختم ہوگیا ۔ شو میں آٹھ لاکھ افراد نے شرکت کی۔شو میں مختلف ماڈلز اور رنگوں کی چمچماتی کاریں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔شو میں کیو سیریز کی چھوٹی گاڑیاں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔شنگھائی آٹو شو کی کامیابی دیکھتے ہوئے امید کی جارہی ہے کہ سال 2009سے2023کے دوران گاڑیوں کی فروخت کی شرح میں اوسطا تیرہ سے پندرہ فیصداضافہ ہوگا۔