02 مئی ، 2013
کراچی … ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں برنس روڈ پر متحدہ کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکے پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔ لندن سے جاری بیان میں متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں برنس روڈ کے علاقے میں ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس اور انتخابی دفتر کے قریب دھماکے پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دفاتر بند نہیں ہوں گے ، انتخابی مہم جاری رہے گی۔