پاکستان
02 مئی ، 2013

برنس روڈ دھماکہ پنجاب کی بڑی سیاسی جماعت کے دہشت گردوں نے کیا،رابطہ کمیٹی

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ اس کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق برنس روڈ پر ایم کیوایم کے سیکٹرآفس پر ہونے والادھماکہ پنجاب کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے دہشت گردوں کی جانب سے کیا گیاہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رپورٹس کے مطابق مذکورہ پنجاب based جماعت کاعسکری ونگ انتہاپسند مذہبی عناصر پر مشتمل ہے اورپنجاب کے عوام نے اس جماعت کے بڑے بڑے رہنماوٴں کوان بدنام زمانہ دہشت گردوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے بارباردیکھاہے حتیٰ کہ بعض اخبارات میں ان ملاقاتوں کی تصاویربھی شائع ہوچکی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پنجاب کی مذکورہ جماعت کے سربراہ نے جمعرات کو سندھ میں ایک جلسہ عام بھی منعقد کیاتھا۔ اب ایم کیوایم کی تحقیقاتی کمیٹی ان اطلاعات کی تحقیق کررہی ہے جن کے مطابق اس جماعت کے عسکری ونگ کے دہشت گردبھی اس جماعت کے پنجاب سے آنے والے قافلوں کے ساتھ سندھ میں داخل ہوئے ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی اس جماعت پر دہشت گردوں کاغلبہ اس قدرہوچکاہے کہ اس کے سربراہ نے آج سندھ میں ہونے کے باوجودصوبہ میں ہونے والے متعدددھماکوں کی مذمت میں ایک لفظ تک نہ کہا اورنہ دہی دہشت گردی کاشکار ہونے والوں سے تعزیت کی ۔ رابطہ کمیٹی نے نگراں وزیراعظم اورپنجاب اورسندھ کے نگراں وزرائے اعلیٰ سے پرذورمطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کی تحقیقاتی کمیٹی کی اس رپورٹ کی روشنی میں سامنے آنے والے نکات کی فوری طورپرتحقیقات کرائی جائے ۔

مزید خبریں :