07 مارچ ، 2012
شکارپور … شکارپور کے علاقے دْر محمد شر میں کاری قرار دی گئی خواتین کا کہنا ہے کہ گھر والے مارنا نہیں چاہتے، قبیلے کے لوگ مارنا چاہتے ہیں، اگر وہ کاری ہیں تو ان افراد کو بھی کارو کیا جائے جنہوں نے ہمیں اغوا کیا۔ شر قبیلے کے جرگہ میں کاری قرار دی جانے والی خواتین کو جوڈیشل مجسٹریٹ صدف کھوکھر کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔۔ اس موقع پر جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے عجیباں اور خورشید بی بی نے کہا کہ انہیں تین روز قبل بٹانی جتوئی قبیلے کے افراد نے اغواء کیا تھا اور 24 گھنٹے بعد آزاد کردیاگیا تاہم جب وہ گھر پہنچیں تو ان کے قبیلے والوں نے انہیں کاری قرار دے کر قتل کرنے کا حکم دے دیا لیکن ہمارے گھر والے ہمیں مارنا نہیں چاہتے۔ خواتین کا کہنا تھا کہ اگر ہم کاری ہیں تو ان افراد کو بھی کاروکیا جائے جنہوں نے ہمیں اغوا کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی اعتزاز گورایا نے کہا کہ جرگہ کرنے اور کرانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جلد گرفتار کیا جائے گا۔