پاکستان
03 مئی ، 2013

گیارہمئی کو ہینڈل کہیں ٹائر کہیں بلا اوپر اور تیر نیچے ہوگا،شہبازشریف

گیارہمئی کو ہینڈل کہیں ٹائر کہیں بلا اوپر اور تیر نیچے ہوگا،شہبازشریف

لالہ موسیٰ…مسلم لیگ ن کے رہنما شہبازشریف نے کہاہے کہ 11مئی کو ہینڈل کہیں ٹائر کہیں بلا اوپر اور تیر نیچے ہوگا،عمران خان کہتے ہیں اندھیروں کے ذمے دار زرداری نہیں،ایک کہتا ہے جنگلا بس،دوسرا بھی کہتا ہے جنگلا بس،یہ ایک ہی زبان کہتے ہیں ان کی تقریریں لکھنے والا ایک ہی شخص ہے۔لالہ موسیٰ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھاکہ اس ضلعے سے ایک نائب وزیر اعظم اورایک وفاقی وزیر بنے،نائب وزیراعظم ، وفاقی وزیر نے کیا گجرات کی زمینوں کو بجلی،پانی فراہم کیا۔میٹرو بس سروس میں کرپشن کے دعوے کو چیلنج کیا اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کو بلایا،ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انہیں ثبوت لانے کو کہا مگر ان کی زبان پر تالے لگ گئے۔شہبازشریف نے ایک بار پھر صدرزرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ زرداری صاحب آپ نے اپنے محل کا دیا جلایا اور پاکستان کا دیا گل کردیا،پاکستان 5 سال اندھیرے میں رہا،عوام نے بہت ظلم برداشت کیے،پنجاب سے ہر روز 60 میگا واٹ بجلی صوبے سے باہر بھیجی جارہی ہے،آج کا جلسہ اس بات کا ثبوت ہے کہ 11 مئی کو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا،ملک سے اندھیرے ختم کرنے اوراسکولوں اسپتالوں کو روشن کرنا ہے تو شیر پر مہر لگائیں۔شہبازشریف کا کہناتھاکہ منظور وٹو نے کہا،پارٹی کے فیصلے سے عمران خان کو وزیر اعظم بنوادیں گے،میاں منظور وٹو اس انتخابات میں بدترین شکست کھائیں گے،عمران خان زرداری صاحب کو ہر جرم پر کلین چٹ دیتے ہیں،اس کا مطلب ہے کہ پی آئی اے اور ریلوے بہت اچھی چل رہی ہیں۔

مزید خبریں :