03 مئی ، 2013
کوٹ ادو…مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ شیر آیا ہے اور 11 مئی کو دھاڑے گا ہم بازی ماریں گے شیر کے آگے کوئی نہیں ٹھہرے گا شیر شیر ہوتا ہے ۔یہ بات انہوں نے کوٹ ادو میں انتخابی جلسے میں کہی انہوں نے کہا کہ نئی نوجوان نسل نواز شریف کے ساتھ ہے۔ یہ نوجوان پاکستان کی تعمیر نو کریں گے جو ہاتھوں میں ڈگریاں لے کر دھکے کھا رہے میاں نواز شریف نے کہا کہ میں نے قسم کھائی ہے اگر موقع ملا تو کوٹ ادو میں نوجوانوں کو قرضہ دینے کے لئے 10 بینک کھولوں گا اس ملک کا حقدار طبقہ نوجوانوں کا ہے۔ انہوں نے کہا ہم صرف زبانی کلامی نوجوانوں کی بات نہیں کرتے اور نہ ہی انہیں نوجوانوں سے ووٹ لینے کے لئے انہیں جھانسہ دے رہے ہیں۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ اگر ہماری حکومت ختم نہ ہوتی اور ہمیں ملک سے باہر دھکیلا نہ جاتا تو آج یہ اندھیرے نہ ہوتے آج یہاں خوشحالی ہوتی۔ جس ملک میں 18 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو گی وہ ملک کیسے ترقی کرے گا ۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ وہ بدامنی کا خاتمہ کریں گے۔ پاکستان بہت مشکل میں ہے شہبازشریف نے 5 سال میں جنوبی پنجاب کی جو خدمت کی تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی مرکز کے مقابلہ میں پنجاب کی کارکردگی بہت بہتر ہے،کرپشن کا کوئی اسکینڈل نہیں ۔