پاکستان
03 مئی ، 2013

میاں افتخار کی کراچی میں اے این پی کے امیدوار کے قتل کی مذمت

میاں افتخار کی کراچی میں اے این پی کے امیدوار کے قتل کی مذمت

پشاور…خیبر پختون خوا کے سابق وزیر اطلاعات اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے این اے 254 کراچی سے اے این پی کے امیدوار صادق حسین خٹک اور انکے چھ سالہ بیٹے کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی دہشت گردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ڈرنے والی نہیں ہے۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ بالاآخر شکست دہشت گردوں کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کے امیدواروں اور کارکنوں کا قتل عام اسی طرح جاری رہا تو الیکشن یکطرفہ اور جانبدارانہ ہو جائیں گے۔ میاں افتخار نے کہا کہ اگر یہ صورت حال برقرار رہی تو انتخابات کے بعد پارٹی اجلاس میں الیکشن نتائج تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے نگران حکومت اور الیکشن کمیشن سے اے این پی کے امیدواروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :