03 مئی ، 2013
ایبٹ آباد … پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 11 مئی کو سرکس کے شیروں کے ساتھ بہت برا ہونے والا ہے۔ وہ ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جنون کا مقابلہ مسلم لیگ ن ہوگا،11 مئی کو سرکس کے شیروں کے ساتھ بہت برا ہونے والا ہے، 11 مئی کی شام کو جیت کا جشن منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پتا ہے ہزارہ کے لوگوں کو الگ صوبہ چاہئے، ملک میں نظریاتی سیاست کو واپس لارہے ہیں۔