پاکستان
03 مئی ، 2013

چودھری ذوالفقار ڈرائیونگ سیٹ پر، جسم سے خون بہہ رہاتھا،عینی شاہد

چودھری ذوالفقار ڈرائیونگ سیٹ پر، جسم سے خون بہہ رہاتھا،عینی شاہد

اسلام آباد…ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار پر فائرنگ کی آواز سن کر جائے وقوعہ پر پہنچنے والیقریبی گیسٹ ہاوٴس کے ملازم کا کہنا ہے کہ واقعہ کے فوری بعد وکیل زخمی حالت میں ڈرائیونگ سیٹ پر موجود تھیاوران کیجسم سیخون بہہ رہاتھا۔ چودھری ذوالفقار پر حملے کے بعد قریبی گیسٹ ہاوٴس کا ملازم عبدالمتین فوری جائے وقوعہ پر پہنچااور آنکھوں دیکھا حال جیو نیوز کو بتایا۔ اس کے مطابق حملے کے بعد چودھری ذوالفقار زخمی حالت میں ڈرائیونگ سیٹ پر موجود تھے۔ گولیاں لگنے کے باعث ان کے جسم کے مختلف حصوں سے خون بہہ رہا تھا۔ اس دوران ان کے زخمی محافظ نے فون پر کسی کو واقعہ کی اطلاع دی۔ بعد ازاں انہیں ایک ٹیکسی میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ وقوعہ میں گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے اور اسٹیئرنگ پر کنٹرول نہ ہونے کے باعث کار نے ایک راہ گیر خاتون کو کچل دیا۔ ایک اورعینی شاہد آمنہ کے مطابق خاتون بچوں کو اسکول وین میں بٹھا کرگھر کی طرف واپس جا رہی تھی اور کارکی زدمیں آکرجاں بحق ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش پمز میں موجودہے جس کے ورثاء سے رابطہ کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ورثا کی تلاش کے لیے مساجد میں بھی اعلانات کرائے گئے۔ راہ گیر خاتون کی شناخت کیلئے فنگر پرنٹس بھی حاصل کر لیے گئے ہیں ، نادرا سے تصدیق کرائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق چودھری ذوالفقار کے محافظ فرمان علی کو ایف سی نے تحویل میں لے لیا ہے۔ وہ ایف سی کا ملازم اور چودھری ذوالفقار کی سیکورٹی پر مامور تھا۔

مزید خبریں :