03 مئی ، 2013
چمن …جمعیت علماء اسلام (ف) قومیت اور لسانیت پر یقین نہیں رکھتی، انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد بلوچستان سے فرقہ ورانہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کریں گے۔ یہ باتیں جمعیت علماء اسلام ف کے بلوچستان کے نائب امیر اور حلقہ این اے 259 سے امیدوار مولانا حافظ حمداللہ نے چمن میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب میں کہی ، انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور امن ہے ہم نے امن کے قیام کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کیا ہے ، انتخابات جیتنے کی صورت میں بلوچستان سے فرقہ ورانہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کرینگے، جے یو آئی فرقہ واریت، لسانیت اور قومیت پر یقین نہیں رکھتی بلکہ ہم تمام قومیتوں کی نمائندگی کرتیہیں۔