پاکستان
03 مئی ، 2013

چوہدری ذوالفقار کا قتل بظاہر کسی کالعدم تنظیم کی کارروائی لگتی ہے، آئی جی اسلام آباد

چوہدری ذوالفقار کا قتل بظاہر کسی کالعدم تنظیم کی کارروائی لگتی ہے، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد … آئی جی پولیس اسلام آباد بن یامین خان نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار کا قتل بظاہر کسی کالعدم تنظیم کی کارروائی معلوم ہوتی ہے، ایک پمفلٹ ملا ہے کہ مجاہدین اسلام کو سزا دلانے والوں کا یہی حال ہوگا، ایک حملہ آور کا پستول اور موبائل قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی پولیس نے کہا کہ چوہدری ذوالفقار کی گاڑی کے پاس سے ملنے والے ایک پمفلٹ میں لکھا ہوا ہے کہ مجاہدین اسلام کو سزا دلانے والوں کا یہی حال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری ذوالفقار کی گاڑی پر 4 حملہ آوروں نے فائرنگ کی، جواب میں ایف سی اہلکار کی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی بھی ہوا۔ بن یامین خان کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا پستول اور موبائل قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :