03 مئی ، 2013
اسلام آباد … قومی ایئر لائن کے بیڑے میں 12 نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق سیکریٹری دفاع اور چیئرمین پی آئی اے لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک نے کہا ہے کہ دسمبر 2013ء سے قومی ایئر لائن کے بیڑے میں مزید 12 طیارے مرحلہ وار شامل ہوں گے جو بہت ضروری بھی ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ براعظم افریقا کیلئے پروازیں شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے پائلٹس کے تعاون سے اخراجات میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔