پاکستان
03 مئی ، 2013

کوئٹہ : اینٹی نارکوٹکس فورس کے چھاپے، بھاری مقدار میں چرس اور افیون برآمد

کوئٹہ …اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان میں دو مختلف چھاپوں میں ساڑھے چار ہزار کلو گرام سے زائد چرس اور افیون برآمد کر لیا ہے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ اینٹی نارکوٹیکس فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی محمد عالم میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ایک خالی گھر سے 4474 کلو گرام چرس برآمد کر لیا گیا ،، جبکہ دوسری کاروائی میں ضلع چاغی کے علاقے بازاری نالہ میں اسمگلروں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک گاڑی سے 225 کلو گرام افیون برآمد کر لیا ،، تاہم دونوں کاروائیوں میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مزید خبریں :