08 مارچ ، 2012
گھوٹکی … گھوٹکی کے قریب اوباڑو میں گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور پر تشدد کرنے والے اے ایس آئی سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر بھتہ خوری کے دوران ایک گنے سے بھرے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ایک اے ایس آئی سمیت پانچ پولیس اہلکاروں زاہد علی ، وکیل احمد، رشید دایو اور پی کیو آر کے اہلکار امان اللہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے، ڈرائیور عبدالغفور کموں شہید سے خانپور مہر شوگر مل میں جا رہا تھا جسے قومی شاہرہ پر چیکنگ کے دوران ڈرائیور عبدالغفور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر 14 ہزار روپے چھین لئے تھے ایس ایس پی پیر محمد شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کی ہے۔