پاکستان
08 مارچ ، 2012

کراچی: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خاتون کا قتل

کراچی… افضل ندیم ڈوگر… خواتین کے عالمی دن پر کراچی میں ایک عورت کو اغواء کرکے قتل کردیا گیا، لاش ویرانے سے ملی۔پولیس کے مطابق گلشن معمار کے علاقے میں ناردرن بائی پاس کے قریب سے ایک خاتون کی تشدد زدہ زدہ لاش ملی جس کی ہلاکت فائرنگ سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق خاتون کو مبینہ طور پر اغواء کرکے کسی اور مقام پر قتل کیا گیا۔ پولیس نے لاش جناح اسپتال پہنچائی۔ جس کے لواحقین کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :