پاکستان
08 مارچ ، 2012

سندھ اسمبلی: انڈس انسٹی ٹیوٹ کویونیورسٹی کادرجہ دینے کابل منظور

سندھ اسمبلی: انڈس انسٹی ٹیوٹ کویونیورسٹی کادرجہ دینے کابل منظور

کراچی… سندھ اسمبلی میں انڈس انسٹی ٹیوٹ کویونیورسٹی کادرجہ دینے کابل منظورکرلیاگیاجبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے نجی جامعات کاتعلیمی معیارجانچنے کیلیے کمیشن کے قیام کامطالبہ کیاگیاہے۔ کراچی میں واقع انڈس انسٹی ٹیوٹ کویونیورسٹی کادرجہ دینے کا بل صوبائی وزیرقانون ایازسومرو نے پیش کیاجو منظور کرلیا گیا پیپلزپارٹی کے رکن انورمہرکاکہناتھاکہ تعلیمی اداروں میں انگلش میں تعلیم تودی جاتی ہے لیکن طلبہ انگریزی نہیں بول سکتے۔ سیدسرداراحمد نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کوکوڑیوں کے مول زمین دی گئی ہے مگرغریب طلباء پرنجی تعلیمی اداروں کے دروازے بند ہیں۔ سردار احمدنے مطالبہ کیا کہ نجی یونیورسٹیز اور انسٹی ٹیوٹ کا تعلیمی معیارجانچنے کیلئے کمیشن قائم کرناچاہئے۔

مزید خبریں :